محسن
پیر , 03 اپریل 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور سرکل افسران نے آئی جی
پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہداء پولیس کے اہل خانہ سے گھروں میں جاکر ملاقات
کی اور انکورمضان پیکج اور تحائف تقسیم کیے، رمضان پیکج میں گھریلو استعمال کی اشیائے
خوردونوش سمیت دیگر کثیر مقدار میں سامان شامل تھا، ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو
نے شہدا پولیس کے بچوں سے پیار کیا، تعلیم اور خیریت دریافت کی اور کہا کہ شہداء
کے اہل خانہ کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں - شہداء کی فیملی کیلئے الگ سے ویلفیئر برانچ دن
رات کام کررہی ہے - جس کو خود سپروائز کرتا
ہوں انہوں نے کہامحکمہ پولیس تمام خوشیوں کے موقع پر اپنے شہداء کو ہر صورت یاد
رکھے گی کیونکہ زندہ قومیں اپنے وطن عزیز پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء
کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں -