منگل , 08 ستمبر 2020ء
(297) لوگوں نے پڑھا
چونیاں،دیگر شہروں کی طرح چونیاں میں بھی یوم دفاع قومی جوش و جزبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ستلج اسٹیڈیم چونیاں میں کرکٹ میلہ کا انعقاد ہوا۔ کرکٹ میلہ شہر کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے میلہ کو چار چاند لگ گئے۔ میلہ میں چونیاں کی صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔ اس سلسلے میں اہلیان شہر میلہ میں خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے چیف آرگنائزر ملک عرفان اور فیض الرسول کو مبارکباد دی۔