محسن
ہفتہ , 10 جون 2023ء
(33) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی پی او قصور طارق عزیز
سندھو نے کرپشن ثابت ہونے پر دو اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ 4 سب
انسپکٹروں سمیت 10 ملازمین کو مختلف سزاوں حکم سنا دیا - ڈی پی او قصور طارق عزیز
نے اپنے آفس میں اردل کا انعقاد کیا - اردل روم میں ضلع بھر سے 24 پولیس اہلکاروں
نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی - ڈی پی او نے کرپشن کا الزام
ثابت ہونے پر تھانہ صدر پتوکی میں تعینات کانسٹیبل کو برخاستگی کی سزائیں دیں -
جبکہ ملزمان کی شناخت پریڈ نہ کروانے پر 4 سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو ایک ایک
سال کی سزائیں دیں -