بدھ , 22 اپریل 2020ء
(359) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد وارڈ نمبر 6 محلہ رحمان پورہ میں مذید دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اے سی چونیاں عدنان بدر نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کر کے وائرس کا شکار ہونے والے دانش، حنیف، ابوسفیان، آمنہ، عبدالصبور، شہزاد ، احسن، حنیف، محمد رفیق، فیاض اور خالد کو قرنطینہ سنٹر چونیاں منتقل کروا دیا، مذکورہ علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹس کے ساتھ وہاں تعینات کر دیا گیا ہے، خوف میں مبتلا شہریوں نے ڈی پی او قصور اور اے سی چونیاں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وباء مذید نا پھیل سکے۔