محسن
جمعہ , 22 ستمبر 2023ء
(120) لوگوں نے پڑھا
قصور : کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا
نے قصور کا دورہ کیا ، مصطفی آباد ، بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مختلف منصوبہ جات
کا افتتاح کیا اور تمام ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا - اس موقع پر چیئرمین
اخوت یونیورسٹی ، ایڈیشنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام
ضلعی افسران بھی موجود تھے - کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے مصطفی آباد
گنج شہداء میں 1665ء شہدا و فاتحین کے قبرستان کے نئے احاطے کا افتتاح کیا ، شہدا
کی یادگاروں پر گلدستے رکھے اور فاتحہ خوانی کی -