محسن
ہفتہ , 10 جون 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : اسسٹنٹ کمشنر کا رات گئے تجاوزات کے
خلاف آپریشن، تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل بھر میں
کیا جا رہا ہے عملہ میونسپل کمیٹی نے دکانوں کے باہر رہڑیاں، پھٹے ، فین ، پیزہ،
برگر کے پوائنٹ و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا میونسپل کمیٹی چونیاں کے ملازمین کے
ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر کی مین سڑک کے دونوں اطراف ، مین بازار چونیاں ،
گوشت مارکیٹ پر کیا گیا - اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ
تحصیل چونیاں کے صحافیوں کو بتایا کہ تجاوزات مافیا نے سڑک کی دونوں اطراف 12،10
فٹ تجاوزات کر رکھیں تھیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا تجاوزات مافیا کے
خلاف آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا -