جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(534) لوگوں نے پڑھا
آلہ آباد میں دو بس اڈوں کے مالکان کے گروپس کے درمیان گزشتہ روز خوفناک تصادم ہوا جس میں مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کی کاری ضربیں لگائیں اس دوران ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تصادم کے دوران سیکیورٹی ادارے بالکل نہیں نظر آئے اور درجنوں ڈنڈا بردار فورس سڑکوں پر دندناتی رہی۔ پولیس و انتظامیہ کی غیر موجودگی کسی بھی غیر معمولی صورتحال کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ جائے واقعہ کے قریب چھوٹے بچوں کا اسکول ہے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت و انتظامیہ کو ہر صورت میں کمر کسنا ہوگی بصورت دیگر کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس پر بعد میں صرف پچھتاوا ہی ہوگا۔