جمعرات , 12 نومبر 2020ء
(545) لوگوں نے پڑھا
چونیاں روڈ الہ آباد میں عوام کو سستی ادوہات کی حصولی میں اہم موڑ عبور کرلیا گیا ہے۔ علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف میڈیکل کمپنی فضل دین فارما پلس کی برانچ کا سبزی منڈی کے قریب چونیاں روڈ الہ آباد میں افتتاح کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو سردار جاوید سرور بیگو کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ برانچ کے چیف ایگزیکٹو سردار جاوید سرور بیگوکا نے سینئر صحافیوں مہر محمد اسماعیل جاوید، عبدالباسط حیدری اور ملک محمد اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ عمل جاری رہے گا عوام کو معیاری اور سستی ادویات کمپنی ریٹ پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے صاحب حثیت لوگ آگے آئیں اچھی اور معیاری میڈیکل کمپنیوں کی میڈیسن برانچز بنائیں تاکہ غیر معیاری ادویات سے شہریوں کی جان چھوٹ سکے۔