محسن
منگل , 03 اکتوبر 2023ء
(40) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : چونیاں میں ڈاکو بے لگام
ہو گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح اسلحہ ڈاکوؤں نے ایس آر الیکٹرک سٹور کے مالک
خالد کو یرغمل بنا کر گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے نقدی رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار
ہوگئے - گزشتہ ایک ماہ میں متعدد شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر نقدی رقم ،
موٹرسائیکل ، موبائل اور دیگر سامان سے محروم ہو چکے ہیں کئی وارداتوں کے مقدمات
تو درج کئے گئے تا حال ابھی تک ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ کر لٹنے والے افراد ریکوری سے
محروم ہیں - ہرروز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جبکہ
تھانہ سٹی چونیاں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے -
شہریوں نے آئی جی پنجاب سے اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -