محسن
اتوار , 19 فروری 2023ء
(155) لوگوں نے پڑھا
قصور : ملک میں شدید منگائی اور بے ورزگاری
کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی ایشاء بھی چوری ہونے لگی - مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت
مزدوری کرتا ہے، اہل خانہ کے ساتھ شادی پرگیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں
نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور گھریلو سامان جس
میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیپلائزر، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے،
دو بیڈ شیٹ، موٹر سائیکل کی بیٹری، ، دس کلو آٹا اور دو کلو گھی چوری
کرکے لے گئے-