محسن
بدھ , 01 مارچ 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
نامعلوم چور ریلوے روڈ پتوکی پر واقع
دوکان کی دیوار توڑ کر چار لاکھ روپے مالیت کے پرندے اور نقدی رقم چوری کر کے لے
گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ سیھٹاں والہ پتوکی میں رہایش پزیر محمد سلیم نے ریلوے
روڈ پتوکی میں پالتوں پرندوں کو فروخت کرنے کے لیے دوکان بنا رکھی ہے- رات نامعلوم
چور دوکان کی پچھلی طرف سے آئے اور دوکان کی دیوار پھاڑ کر دوکان سے چار لاکھ
روپے مالیت کے پرندے اور دوکان کے غلہ میں موجود سات ہزار روپے کی نقدی رقم چوری
کر کے لے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے متاثرہ دوکاندار محمد سلیم کی تحریری
درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج
کر لیا -