محسن
منگل , 02 مئی 2023ء
(70) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے 18 سال سے
مفرور خاتون سمیت 5 افراد کے قاتل اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے تین مجرمان
اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان نے 23 فروری 2023 کو چونیاں کچہری سے
پیشی سے واپسی پر قتل کے مقدمہ کی پیروی کرنے والے ماں اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا - جس پر انسپکٹر جنرل آف پولیس
پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر فیملی میں واحد بچ جانے والی لڑکی سے ملاقات کر کے ڈی پی او قصور کو
ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا - جس پر ڈی ایس پی انور بلوچ ، پولیس تھانہ
سٹی چونیاں کے ایس ایچ او اسلم بھٹی اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
کرتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا -
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی
کارکردگی پر ایس ایچ او سٹی چونیاں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی -