محسن
پیر , 06 مارچ 2023ء
(94) لوگوں نے پڑھا
قصورکے نواح چونیاں میں پتنگ بازوں کیخلاف
ایکشن کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سٹی چونیاں گر کر زخمی ہوگئے- پولیس ترجمان نے بتایا
کہ ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھوکی خصوصی ہدایات پر ضلع بھرمیں پتنگ بازوں کیخلاف
کارروائیاں جاری ہیں ،اس دوران ایس ایچ او سٹی تھانہ چونیاں اسلم بھٹی سیڑھی لگاکر
پتنگ بازوں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں سیڑھی سے گرکرزخمی ہوگئے ہیں،ایس ایچ او کا
ٹخنہ گرنے سے فریکچرہوگیا جن کو علاج و معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں
منتقل کردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازوں کیخلاف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران
26 جبکہ ایک ماہ میں 160مقدمات درج کئے گئے اورہزاروں کی تعدادمیں پتنگیں اور کیمیکل
ڈورکی چرخیاں برآمدکی گئیں -