محسن
جمعہ , 10 مارچ 2023ء
(72) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد اتفاق مارکیٹ میں نا معلوم خاتون بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئی - طبعی مائنے کے بعد محمد حسین نامی ریسکیو اہلکار نے بچے کو گود لے لیا - تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور روڈ اتفاق مارکیٹ میں نامعلوم خاتون نو مولود بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ، شہری کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال میں منتفل کردیا - ریسکیو کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے محمد حسین نامی ریسکیو اہلکار نے بچے کو گود لے لیا ہے ، جبکہ الہ آباد پولیس مصرف تفتیش ہے