محسن
بدھ , 01 مارچ 2023ء
(40) لوگوں نے پڑھا
قصور: چونیاں میں ماں اور بیٹے کے دوہرے قتل کیس میں اہم پیش
رفت۔ پولیس نے 24 گھنٹوں میں نامزد ایف آئی آر ملزم امجد کو دو مشکوک ساتھیوں سمیت
حراست میں لے لیا۔ بقایا ملزمان کی گرفتاری کیلئے انچارج سی آئی اے پر مشتمل ٹیمیں
دوسرے صوبہ میں روانہ۔ دوہرے قتل کی واردات میں ملوث بقایا ملزمان کو جلد گرفتار
کر کے سزا دلوائی جائے گی -