محسن
منگل , 18 اپریل 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : چونیاں اور اسکے نواحی علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا دھندہ
زور و شور سے جاری عوام کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے مختلف قسم کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے لگے
- انتظامیہ خاموش تماشائی اعلی حکام نوٹس لیں - تفصیلات کے مطابق چونیاں ، چھانگا مانگا اور اسکے
نواحی علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا نا جائزہ دھندہ پوری آپ و تاب سے جاری ہے
مختلف جگہوں پر سوکھے دودھ کے ساتھ ساتھ خطرناک کیمیکل ملا کر دودھ تیار کیا جاتا
ہے - پھر اس دودھ کو
لاہور سمیت متعلقہ گھروں میں سپلائی کیا جاتا ہے - دودھ دہی کی دکانوں پر بھی اس دودھ کو فروخت کر کے
سرعام انسانی جانوں سے کھیل رہیے ہیں - شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب ڈی سی قصور
سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -