محسن
جمعرات , 16 مارچ 2023ء
(107) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : سیاسی و سماجی شخصیت سردار جہانگیر ڈوگر نے اپنے ایک بیان
میں کہا کہ تحصیل چونیاں بلکہ ضلع بھر کے انتہائی اہم ادارہ
کارڈیک سنیٹر چونیاں جو کہ ضلع اور تحصیل بھر کے تمام علاقوں
میں موجود دل کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں - ایسے تحصیل ہیڈ کوارٹر
ہسپتال میں ضم کرنا دل کے مریضوں کے ساتھ
زیادتی ہے - سردار جہانگیر ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں
کارڈیک سنیٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ضم کرنا شرمناک سوچ کا حصہ ہے - انہوں نے
موجودہ حکومت پر اس بات کا زور دیتے ہوئے کہا کہ چونیاں کارڈیک سنیٹر کو فوری طور
پر اپنی سابقہ جگہ پر بحال کیا جائے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپنی جگہ پر
فعل رہنا چاہیے – کیوں کہ دل کے مریض ایسے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں جس کے علاج
معالجے کے ایک محضوص جگہ کا ہونا لازم بات ہے -