پیر , 21 ستمبر 2020ء
(337) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کی جانب سے ایک اور تعلیم دوست اقدام عمل میں لایا گیا، تحصیل چونیاں میں سٹیشنری، کتابیں، سکول شوز اور یونیفارم کی خریداری کی سکت نہ رکھنے والے بچوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مستحق بچوں کے والدین اسسٹنٹ کمشنر آفس رابطہ کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا کہنا تھا کہ غریب والدین کی مالی مشکلات کم کرنے، بچوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بچوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔