پیر , 02 نومبر 2020ء
(389) لوگوں نے پڑھا
چونیاں میں چائیلڈ لیبر کے قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے، علاقے کی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے، مختلف علاقوں میں بھٹوں، منی فیکٹریوں، ورکشاپوں اور کارخانوں میں بچوں سے بھاری مشنری سے کام لیا جاتا ہے۔ چونیاں اور اس کے گردنواح میں سینکڑوں کی تعداد میں منی فیکٹریاں کارخانے ورکشاپے بھٹےموجود ہے ان فیکٹری مالکان نے متعلقہ محکموں سے اپنی منی فیکٹریوں اور کارخانوں کی رجسٹریشن ابھی تک نہیں کروائی ہے اور ان فیکٹریوں میں کام کرنے والوں میں زیادہ تعداد چائلڈ لیبر کی ہے۔