محسن
منگل , 28 مارچ 2023ء
(50) لوگوں نے پڑھا
قصور : شہر اور گردونواح میں کیمیکل اور ناقص اجزا سے تیار شدہ دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ، شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا ہے - کیمیکل دودھ ضلع بھر میں فروخت کیا جارہا ہے- جس سے شہری جگر
اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں - ایک شخص نے بتایا کہ لاہور سپلائی
ہونے والا سترہ فیصد دودھ کھاد ، ڈیٹرجنٹ
پاوڈر ، فار مولین اور دیگر مضر صحت اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے- جس کی لاگت
چالیس روپے فی کلو آتی ہے جبکہ اس کو ایک سوبیس روپے سے لیکر ایک سوپچاس روپے کلو
تک فروخت کیا جاتا ہے- شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اور مضر صحت دودھ بنانے اور بیچنے
والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے -