محسن
منگل , 08 اگست 2023ء
(73) لوگوں نے پڑھا
چھانگا مانگا : چھانگا مانگا شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم
نہ سکا دن دیہاڑے کھلے عام وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،
تفصیلات کے مطابق جمبر روڈ چھانگا مانگا پر واقع الحبیب سویٹس پر دن دوبجے چار
مسلح ڈاکو داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر دکانداراورگاہکوں کو یرغمال بنا لیا اور
دکاندار مدثر سے ہزاروں روپے نقدی اور بیکری سامان لوٹ لیا اور دیگر سے موبائل فون
اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے -