محسن
پیر , 02 اکتوبر 2023ء
(37) لوگوں نے پڑھا
چھانگا مانگا : چھانگا مانگ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک
ڈاؤن - تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی چونیاں کی
نگرانی میں ایس ایچ او چھانگا مانگا طارق محمود نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں
کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد سعید سکنہ چک نمبر 15 جبکہ محمد نعیم سکنہ چک 16
جو کہ عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہے تھے اطلاع پر ایس ایچ او طارق محمود نے ریڈ پارٹی تشکیل دی - جنہوں نے
کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کیخلاف
مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی -