محسن
بدھ , 03 مئی 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے نواحی علاقے پکی حویلی کے قریب تیز رفتار کار اینٹوں
سے بھری ٹرالی سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا - 45 سالہ محمد اکرم گاڑی میں
جا رہا تھا کہ قصور کے نواحی علاقے پکی حویلی کے قریب تیز رفتاری کے باعث اینٹوں
سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا - واقع
کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مسخ شدہ گاڑی میں پھنسی لاش کو
نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا - پولیس مصروف کاروائی ہے -