جمعرات , 26 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

بارڈر ایریا سے ذبح شدہ سامبر ہرن برآمد

بارڈر ایریا سے ذبح شدہ سامبر ہرن برآمد
محسن بدھ , 15 فروری 2023ء (628) لوگوں نے پڑھا
قصور  : پنجاب وائلڑلائف کے عملے نے منڈی عثمان والا کے بارڈر ایریا سے ذبح شدہ سامبر ہرن پنجاب رینجرز کے خصوصی تعاون سے برآمد کیا ہے- اسسٹنٹ  ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع قصور امانت علی انجم کے مطابق وائلڈ لائف سٹاف ضلع قصور کو پنجاب رینجرز کے ذریعہ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ بارڈر پر واقع گاؤں مبارک کے جھگیاں میں ایک سامبر ہرن جو کہ کتوں نے زخمی کررکھا ہے چند نامعلوم افراد اسے پکڑنے کیلئے تعاقب کررہے ہیں جس پر فوری وائلڈلائف ٹیم روانہ کی گئی تاہم وائلڈلائف ٹیم کے جائے وقوعہ پر پہنچنےسے قبل ہی وہ لوگ رنیجرز کے تعاقب کرنے پر ذبح شدہ سامبر ہرن کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے – وائلڈ لائف سٹاف نے فوری طور پر ذبح شدہ سامبر ہرن کو اپنے قبصہ میں لےکر دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف قصور پہنچایا جہاں پر حسسب ضابطہ اسے نیلام کیا گیا- نیلامی کے عمل میں سات افراد نے شرکت کی تاہم حسسب دستور سب سے زیادہ بولی دہندہ نعمان اکرم سے دولاکھ روپیہ  وصول کرکے ذبح شدہ سامبر ہرن نیلام کردی گئی جبکہ ہرن کا شکار کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے - 

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now