محسن
منگل , 13 جون 2023ء
(49) لوگوں نے پڑھا
پھول نگر
: فلاحی تنظیم بسم اللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام ڈیرہ الحاج ممتاز خالد بھٹی بالمقابل تھانہ صدر میں منعقدہ پانچواں
ششماہی دو روزہ فری میڈیکل کیمپ اختتام پزیر ہوگیا - موٹروے پولیس کے آفیسر نے
کیمپ میں خصوصی طور شرکت کی - فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹری کے ہر شعبہ جات کے سپیشلسٹ
ڈاکٹر جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد روؤف ، ڈاکٹر محمد اجمل خاں ، ڈاکٹر محمد ثاقب
رضا بخاری ، ڈاکٹر ہارون اور ان کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا - محکمہ صحت حکومت
پنجاب کے ایم ٹی رضا حسین شاہ اور مختلف ہسپتالوں کی درجنوں نرسز نے شرکت کی اور
سینکڑوں بیماروں کا چیک اپ کیا -