محسن
جمعہ , 05 مئی 2023ء
(98) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : واپڈا سب ڈویژن چونیاں ویسٹ کے ایس ڈی او رشید احمد وٹو کا اپنی ٹیم کے
ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن سینکڑوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،
بھاری جرمانوں کے ساتھ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے - تفصیلات کے مطابق ایس
ڈی او قصور کی ہدایت اور ایکسین سرکل چونیاں کے حکم پر سب ڈویژن ویسٹ کے ایس ڈی او رشید احمد وٹو
نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں سینکڑوں بجلی
چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا کر انکے بجلی کنکشن کاٹ دیئے اور بجلی چوروں کیخلاف
متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے -