محسن
جمعہ , 23 جون 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد : مصطفی آباد اور اس کے گردونواح میں محکمہ
ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹے اور فیکٹریوں
کو کھلی چھٹی دے دی - تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے گردونواح میں مختلف
فیکٹریاں اور کارخانے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا
استعمال کیے بغیر فضائی آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں - جن میں اقبال نگر اور
مین فیروز پور روڈ میں گتہ بنانے والی فیکٹریاں سرفہرست ہیں - زگ زیگ کے بغیر چلنے
والی فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں علاقہ مکینوں میں محتلف بیماریوں کا سبب
بھی بن رہا ہے -