محسن
جمعرات , 03 اگست 2023ء
(51) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے نواح میں بھینسوں کو نہلاتے ہوئے لڑکا روہی نالہ
میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا - تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میں روہی نالہ میں 16
سالہ سلیمان اپنی بھینسوں کو 8 فٹ گہرے روہی نالے میں نہلا رہا تھا کہ اچانک پانی
کا بہاؤ تیز ہونے سے پانی میں ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع
پر پہنچ گیا اور روہی نالے سے لڑکے کی لاش کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا - مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے -