محسن
منگل , 14 فروری 2023ء
(116) لوگوں نے پڑھا
قصور: ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا کہ بھاری میرازمینوں پر
برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی زمینوں اور درمیانے
درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کا تجربہ کامیاب رہاہے۔ انہوں نے ”اے
پی پی“کوبتایا کہ موجودہ موسم معتدل آب و ہوابرسیم کے لئے انتہائی موزوں ہے۔انہوں
نے بتایا کہ برسیم کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے شرح بیج اورکھادوں کا متناسب
استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسیم کی کاشت کیلئے
8کلوگرام فی ایکڑ‘جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اورجئی
کا بیج10کلوگرام فی ایکڑاستعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح سرسوں کے ساتھ مخلوط کاشت کی
صورت میں برسیم کا بیج8کلوگرام اور سرسوں کا بیج نصف کلوگرام رکھنے کے بھی بہترین
نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اچھی پیداوار کیلئے نائٹروجن کی مقدار12فیصد
اور فاسفورس کی شرح36فیصدرکھنے کی بھی ہدایت کی۔\