محسن
جمعہ , 17 فروری 2023ء
(60) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی پی او قصورطارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس
میں سی آئی اے سٹاف کیساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ضلع میں کرائم اور امن
وامان کی صورتحال اور سی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی اوقصور نے میٹنگ
کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کی
سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اے کیٹگری کے مجرما ن اشتہاریوں کی
گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے
سی آئی اے سٹاف پوری محنت کیساتھ کام کریں،ضلع میں کریمنلز کی موجودگی کسی صورت
برداشت نہیں کی جائے گی -