محسن
ہفتہ , 18 مارچ 2023ء
(93) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں بہنوئی نے اپنی بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر 14 سالہ
سالی کو بلواکر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ کا بنا ڈالا – تفصیلات کے مطابق
ریلوے اسٹیشن پتوکی کے کوارٹر میں رہایش پزیرعابد علی اپنی ساس کے گھر آیا اور کہا
کہ میری بیوی کی طبیعت خراب ہے ، میری سالی
کو میرے ساتھ گھر بجھوادو
، ساس نے اپنی بیٹی کو موٹرسائیکل پراپنے داماد کے ساتھ بجھوادیا – ملزم عابد علی
کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے اپنی سالی کو راستے میں ہی ویرانے میں لیجا کر گن
پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور واپس گھر چھوڑدیا – لڑکی نے تمام
صورت حال سے اپنی ماں کو آگاہ کیا – تھانہ سٹی پولیس نے لڑکی کی ماں کی درخواست پر ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج
کرلیا -