جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(337) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی ہدایت پر ستلج اسٹیڈیم گراؤنڈ میں لگی جھاڑیوں کو صاف کردیا گیا ساتھ ساتھ دوسرے صفائی ستھرائی کا کام بھی کروایا گیا۔ لوگوں نے کھیل گراونڈ کو آباد کروانے کے کام پر اسسٹنٹ کمشنر کو خوب سراہا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کے مسائل کو سمجھ کر ان کی تفریح کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی اس کیلئے وہ داد کے مستحق ہیں۔ تزئین و آرائش کے کام میں گراؤنڈ میں لائٹس لگانے کا کام بھی جاری ہے جوکہ عنقریب مکمل ہو جائے گا۔