پیر , 07 ستمبر 2020ء
(309) لوگوں نے پڑھا
چونیاں کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں تین عیسائی خاندانوں نے اسلام قبول کر لیا۔ قبول اسلام کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کو مبارک باد دی اور فضاء اللّٰہ اکبر اور کلمہ طیبہ سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی قصبے گہلن ہٹھاڑ مسجد صوفی دین محمد والی میں قاری سلیم ساجد ربانی چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین قصور کے زیر نگرانی و کاوش تین عیسائی خاندانوں کے چودہ مرد و خواتین اور بچوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے والے چودہ افراد میں پانچ مرد سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ قبول اسلام اور کلمہ طیبہ پڑھانے کی سعادت پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع چیئرمین تحریک تحفظ نو مسلمین پاکستان نے ادا کی۔ اسلام قبول کرنے والے دو خاندان ضلع قصور کے شہر کوٹ رادھا کشن اور ٹھینگ کھتریاں جبکہ تیسرا خاندان میاں چنوں کے رہائشی ہیں۔ قبول اسلام کی روح پرور اور پر نور تقریب میں علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی کلمہ طیبہ پڑھنے اور اسلام قبول کرنے کے بعد خواتین کے نئے اسلامی نام نسرین، پروین، رمشاء، علشبہ، مسکان، عابدہ اور معافیہ رکھے گئے جبکہ دو بچوں کے نئے اسلامی نام ساجد اور ساجدہ رکھے گئے ہیں جبکہ اسلام قبول کرنے والے مردوں کے نئے اسلامی نام ساغر، علی، محمد شاہد، محمد سلیم، محمد وقار، رکھے گئے ہیں۔ تقریب میں دعاء خیر وبرکت کی سعادت مولانا محمد شفیع امیر مرکزیہ ضلع قصور نے حاصل کی۔