محسن
منگل , 04 اپریل 2023ء
(47) لوگوں نے پڑھا
کھڈیاں خاص : ایک دن کی تیز بارش نے
بلدیہ عملے کی کارکردگی کا بھانڈاپھوڑدیا - ہر طرف پانی ہی پانی ، سیوریج بند ہونے
سے گندا گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، سکول جاتے بچوں کے رکشے دلدل میں
پھنس گئے - راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا - بارش سے قبصہ کی بڑی
شاہراہیں کسی بڑے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں - پانی کھڑا ہونے کے باعث
دکاندار دکانیں نہ کھول سکے - شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سمیت حکام سے فوری نوٹس
لینے کا مطالبہ کیا -