محسن
منگل , 01 اگست 2023ء
(100) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : بااثر افراد نے قدیمی قبرستان شاہ
میراں سے سینکڑوں سال پرانے درخت کاٹ دئیے ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم با اثر
افراد تاریخی اہمیت کے حامل قدیمی قبرستان شاہ میراں کی انتظامیہ کے ساتھ ساز باز
ہو کر سینکڑوں سال پرانے قیمتی درخت کاٹ دئیے مقامی لوگوں کی نشاندھی پر اسسٹنٹ
کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے حلقہ کے پٹواری
کو حکم دیا کہ کاٹے گئے درختوں کو فوری قبضہ میں لے کر درخت کانٹے والے افراد
کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے -