محسن
جمعرات , 07 ستمبر 2023ء
(131) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی
بااثر افراد کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس سے غنڈہ گردی ، مقدمہ درج - تفصیلات
کے مطابق عمر بھٹہ اور اس کے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر ایمرجنسی وارڈ کو بند
کروایا اور ہسپتال کا سرکاری ریکارڈ پھاڑ دیا - جبکہ ایم ایس ڈاکٹر رانا فیصل کا
بتانا تھا کہ عمر بھٹہ نامی شخص نے گام گلوچ کرنے کے ساتھ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہسپتال
کے عملے نے غنڈہ عناصر سے میری جان بخشی کروائی مقامی پولیس نے ایم ایس تحصیل ہیڈ
کوارٹر کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا -