محسن
منگل , 03 اکتوبر 2023ء
(39) لوگوں نے پڑھا
قصور : نگران وزیر اعلی
پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ریونیو عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیل لیول پر کھلی کچہریوں
کا انعقاد کیا گیا - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور نے اسسٹنٹ کمشنر
رضوان الحق کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے ریونیو سے
متعلق مسائل سنے اورمتعلقہ افسران کو انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے - اس
موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی
ہدایت پر عوام کو ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کے فوری ، ٹھوس اور پائیدار حل کیلئے
ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں تمام ضلعی ریونیو افسران ،
تحصیلدارز، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹرز، پٹواری ، ڈومیسائل سٹاف اور دیگراہلکار
موجود ہو کر عوام کے مسائل سنتے ہیں اور انہیں ایک ہی چھت تلے حل کیا جا رہا ہے-