محسن
بدھ , 01 مارچ 2023ء
(110) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اویس چشتی
نے ٹرامہ سنٹر ہسپتال پھولنگر کا
دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف حصوں ڈسپنسری،وارڈز،آپریشن
تھیٹرکا معائنہ کیا اور ہسپتال میں آئے مریضوں سے دستیاب سہولیات کے بارے دریافت کیا۔اس
موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، خاص طور پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے - ڈاکٹر و طبی عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں
اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار
لائے -