محسن
منگل , 10 اکتوبر 2023ء
(475) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں
اسسٹنٹ کمشنر کا بس ٹرک اڈوں کا دورہ سہولیات کا جائزہ لیا - تفصیلات کے
مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی رانا امجد
محمود نے بس اور ٹرک اڈوں کا دورہ کر کے وہاں پر مسافروں کو دی جانے والی سفری
سہولیات ، صفائی ستھرئی ، آرام گاہ سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا اور متعلقہ
افسران کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید
اقدامات کیے جائیں -