محسن
پیر , 06 مارچ 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے مردم شماری پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے
تحصیل پتوکی کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیااے سی پتوکی اویس سرور چشتی نے شمارکنندگان
کے ٹیبلٹ پر ڈیٹا کی انٹریز چیک کی، فیلڈ ٹیموں کی طرف سے مرتب کردہ ریکارڈ کا بھی
جائزہ لیا اس موقع پر اے سی پتوکی اویس سرور چشتی کا کہنا تھا کہ شہری مردم شماری
ٹیم کے شمارکنندگان سے تعاون کریں اور درست معلومات فراہم کریں حکومت پنجاب کی ہدایت
پر ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری مردم شماری مہم کی چیکنگ کے لئے متحرک ہے مردم
وخانہ شماری کے دوران گھروں،ہسپتالوں،سکولوں کی خانہ شماری اور شہریوں کا ڈیٹا درج
کیا جارہا ہے -