محسن
منگل , 13 جون 2023ء
(56) لوگوں نے پڑھا
قصور : انسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ کا انٹرمیڈیٹ
پارٹ 1 کے امتحانی سینٹر کا دورہ امیدواروں کی رول نمبر سلپس اور نگران عملہ کی
مانٹیرنگ کے عمل کو چیک کیا - تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ
کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم انٹر میڈیٹ
پارٹ 1 کے امتحانی سنیٹر کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر امتحانی عملہ اور امیدواروں
کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا - انہوں نے سینٹر میں امیدواروں کی رول نمبر سلپس
اور حاضری شیٹ کو بھی چیک کیا اور امتحانی عملے کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے
کی ہدایت کی -