محسن
منگل , 11 اپریل 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا
گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن - قصابوں سمیت متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے
جرمانہ کر دیے - تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامربٹ نے تلونڈی اور اسکے
گردونواح میں قصابوں کو گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے سمیت متعدد دکانداروں کو گراں
فروشی پر ہزاروں روپے جرمانے کر دیے - میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں
عامر بٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی
ہے گراں فروشی ہرگزبرداشت نہیں ہوگی -