محسن
پیر , 09 اکتوبر 2023ء
(867) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی
علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے
- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف فریق کی فائرنگ میں انسپکٹر طارق بشیر چیمہ زخمی
ہوگئے، انہیں پیٹ میں گولیاں لگی اور انہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال میں داخل کرویا
گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے - پولیس حکام نے بتایا کہ
انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹیگیشن تعینات
تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا - حکام کے مطابق طارق بشیر چیمہ
اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے -