جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(449) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، تحصیل بھر چونیاں چھانگا مانگا، الہ آباد، کنگن پور، تلونڈی، ارزانی پور، میانوالہ گھاٹ، دربار شیخ علم دین و دیگر گردو نواح میں سیمنٹ نایاب ہوگیا۔ مبینہ طور پر سیمنٹ ڈیلروں اور دکانداروں نے سیمنٹ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سیمنٹ مہنگا کردیا۔ شہریوں نے بتایا کہ فی بوری ریٹ 520 سے 550 تک ہیں جبکہ دکاندار 600 اور زائد رقم فی بوری وصول کر رہے ہیں۔ جن شہریوں نے تعمیراتی کام شروع کر رکھے ہیں ان کو خوار کیا جارہا ہے۔ مقامی شہریوں اور تاجر تنظیموں کے رہنماوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔