محسن
بدھ , 08 مارچ 2023ء
(57) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ منڈی
عثمانوالا پولیس کی کاروائی راہزنی کی ڈیڑھ
درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ارشد عرف گگی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار - ملزمان
کے قبضہ سے لوٹی گئی 5 لاکھ 70 ہزار کی نقدی، 2 موٹر سائیکل، موبائل فونز اور
اسلحہ برآمد ۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منڈی عثمانوالا اور گردونواح میں
وارداتیں کرتے تھے - ملزمان نے دوران تفتیش 20 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش
جاری ہے - ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس
کو شاباش دی -