محسن
بدھ , 05 اپریل 2023ء
(108) لوگوں نے پڑھا
اپنی زکوٰۃ و
صدقات میں سے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا حصہ ضرور نکالیں - یہ
سینکڑوں بچوں کی زندگی کا سوال ہے سردرا جہانگیر شریف ڈوگر - تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا جیسی موزی مرض میں مبتلا
بچوں کے والدین اپنے بچوں کیلئے بہت فکر مند ہوتے ہیں - لاہور کے سفر کے اخراجات اور
ہسپتالوں میں شدید رش ان بچوں اور ان کے
والدین کے لیے دوسری بڑی آزمائش ہے - احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور کے
قیام پر یہ بچے اور ان کے والدین بہت خوش ہیں اور پر امید ہوتے ہیں کہ احمد
تھیلیسیمیا کنگن پور میں ان کے بچے کو بروقت بلڈ کی فراہمی اور معیاری علاج کی
سہولیات میسر ہوتی ہیں - رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ان بچوں کے ساتھ
تعاون کر کے ان معصوم بچوں کی جان بچا
سکتے ہیں -