محسن
پیر , 06 مارچ 2023ء
(72) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف
پولیس پنجاب کے ایک ماہ کی قیادت کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے
اقدامات سے پنجاب پولیس کا مورال بہت بلند ہوا ہے،پولیس ملازمین کی بیٹیوں کے جہیز
فنڈایک لاکھ روپے تک بڑھانے سمیت دیگر اقدامات پر آئی جی پنجاب کو خراج تحسین پیش
کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن
قصور میں پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سرکل افسران، ایس ایچ اوز،
ایلیٹ فورس کے جوان،ٹریفک سٹاف اور دفتر انچارج برانچز بھی موجود تھے۔ ڈی پی
اوقصور نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کو خطروں میں ڈال کر
عوام کو تحفظ فراہم کرنے پولیس کے جوان قابل فخر اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا
جھومر ہیں -