پیر , 21 ستمبر 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چونیاں میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا۔ مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کیا جبکہ مہم 21ستمبر سے 23ستمبر تک جاری رہے گی اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ اپنی نگرانی میں اپنے 5 سال تک کے بچوں کو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں 16 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 356ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔