بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(325) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کی زیر نگرانی الہ آباد میں رات گئے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ 40سال سے قائم ناجائز تجاوزات مسمار کر دیے گئے۔ تجاوزات کی مسماری کے بعد کنگن پور روڈ 33فٹ سے بڑھ کر 50 سے 60فٹ تک کشادہ، فوڈ سٹریٹ اور فیملی بازار کے قیام، الہ آباد چوک کی تزئین و آرائش کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ عوام نے ایکشن کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ ی تعریف کی ہے۔