ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(298) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، الہ آباد تھانہ میں سائل علی اکبر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ اس کی ہمشیرہ کو اس کے بہنوئی نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ سائل نے اپنے بہنوئی پر جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی زخمی بہن نے بھی اپنے شوہر پر الزام لگایا ہے کہ وہ کسی غیر عورت کے ساتھ مراسم رکھتا ہے جس کی وجہ سے اس کے ساتھ تشدد کا رویہ روا رکھتا ہے۔ موجودہ واقعہ کے متعلق خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر اس کے بیٹے کو زبردستی اپنے ساتھ کہیں لے گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ خاتون نے انصاف کرنے والے اداروں سے استدعا کی ہے کہ اسے شوہر کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔